نیپال میں مسافر طیارہ گرکرتباہ ہوگیا ہےجس کےنتیجےمیں ابتدائی طورپرکم ازکم 45 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔بین القوامی خبرایجنسی کے مطابق نیپال کی نجی فضائی کمپنی یئٹی ایئر(Yeti Airlines) کا طیارہ ملک کے وسط میں واقع شہر پوکھارا کے نئے اور پرانے ہوائی اڈوں کے درمیان گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
پنجاب میں ڈسٹرکٹ بارکونسلزکےانتخابات،لاہورمیں بدنظمی،الیکشن23جنوری تک ملتوی
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر طیارہ اتوارکووسطی نیپال کے پرانےاورنئے پوکھارا ہوائی اڈے کے درمیان گر کر تباہ ہوا۔
آئی جی پنجاب کی ڈی جی خان آمد ، شہید ہیڈ کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں شرکت ، اعلی…
یٹی ایئر لائنز کے ترجمان نے بتایا کہ جہاز میں کل 72مسافرسوار تھے جن میں دو شیرخوار،4عملے اور10 غیر ملکی افراد شامل تھے، حادثے میں کسی کے زندہ بچ جانے کی معلومات نہیں ملی۔حادثے کے مقام سےچند لاشیں ملی ہیں اور ابھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ جہاز کےگرنے کےبعد ملبے کو آگ لگ گئی تھی جسے بجھایا جا رہا ہے۔جبکہ مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔
ٹھٹھہ: بائی پاس پر ڈمپر اور کار میں تصادم 2 بچوں سمیت 4 زخمی
آرمی ترجمان کا کہنا ہےکہ جائےحادثہ سےمزید لاشیں ملنےکےامکانات ہیں۔حکام نےتصدیق کی ہےکہ جائےحادثہ سے45لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ دیگرکی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ یورپی یونین نےحفاظتی خدشات کےپیش نظر تمام نیپالی طیاروں کے اپنی فضائی حدود میں داخلےپرپابندی لگارکھی ہے۔