پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کے ایئروینٹی لیشن سسٹم میں خاتون مسافر کا موبائل گر گیا

پی آئی اے کا انجینئرنگ عملہ 13 دن تک موبائل کو جہاز کے ایئروینٹی لیشن سسٹم سے باہر نہ نکال سکا ،خاتون مسافر کا کہنا تھا کہ جہاز کا عملہ کئی روز تک موبائل کے ایئروینٹی لیشن سسٹم میں موجود ہونے سے انکار کرتا رہا، موبائل 6 جولائی کو جدہ سے اسلام آباد آتے ہوئے گر کر سیٹ کے نیچے کھلے ایئروینٹی لیشن سسٹم میں گر گیا تھا، خاتون مسافر موبائل کی گمشدگی پر مسلسل موبائل لوکیشن سے جہاز کیساتھ موبائل کا سفر مانیٹر کرتی رہی،خاتون نے موبائل جہاز کےائیروینٹی لیشن سسٹم میں گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کردی

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ عملے نے جہاز کا فرش کھول کر موبائل 19 جولائی کو مسافر کے حوالے کیا تھا، پی آئی اے انتظامیہ مسلسل خاتون مسافر کے ساتھ رابطے میں تھی، شیڈولڈ پروازوں کی وجہ جہاز کا فرش فوری کھول کر موبائل نہیں نکالا جاسکتا تھا، خاتون کے اہل خانہ نے پی آئی اے کے خلاف وفاقی محتسب کو بھی درخواست دے دی

Shares: