سیاکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)نادرا آفس ڈسکہ میں پاسپورٹ کاونٹر کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا
تفصیل کے مطابق ڈسکہ میں نادرا آفس میں پاسپورٹ کائونٹر کا باقاعدہ افتتاح پنجاب پاسپورٹ انچارج کے ہمراہ ایم این اے سیدہ نوشین افتخارالحسن نے مسلم لیگی کارکنان کی موجودگی میں کیا اس موقع پرایم این اے سیدہ نوشین نے کہا کہ عوام کو اب پاسپورٹ کے حصول کے لئے سیالکوٹ جانے کی ضرورت نہیںڈسکہ کی عوام کے بنیادی مسائل اب ان کی دہلیز پر حل ہوں گے پاسپورٹ کے اجراء کی سہولت سے 11 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہونگے۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے خصوصی احکامات سے عوام کو یہ سہولت میسر ہوئی-
Shares: