پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے خوشخبری آ گئی

0
116

ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی، جس سے ان کی پاسپورٹس کے اجرا سے متعلق پریشانی کا خاتمہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، کراچی، لاہورسمیت بڑے شہروں میں پاسپورٹس کابیگ لاک ختم ہوگیا اور بیرون ملک سے آن لائن اپلائی کرنے والے پاسپورٹس کا بیگ لاک بھی نمٹادیا ہے۔ڈی جی نے کہا کہ اووسیزپاکستانیوں کو24ہزارسیزائد پاسپورٹس ڈلیورکردئیے گئے ، بڑیشہروں میں پہلے انہیں پاسپورٹس دئیے جن کا بیرون ملک زیادہ آنا جانا ہے۔مصطفی جمال قاضی نے بتایا کہ روزانہ 65ہزار پاسپورٹس پراسس ہوتے ہیں لیکن پرنٹنگ 23ہزار ہورہی تھی تاہم ایک ماہ میں نئیپرنٹرز کی شپمنٹ پاکستان آنیکی امید ہے نئے پرنٹرز آنے سے پاسپورٹس اجرا کا عمل مکمل طور پر نارمل ہوجائے گا۔

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ،سندھ کے 3اعلی افسرنااہلی پرمعطل

ڈاکٹر فاروق ستار سے پی آئی اے یونینز کے وفود کی ملاقات

Leave a reply