قصور
پاسپورٹ آفس میں اندھیر نگری چوپٹ راج،سرعام رشوت کا بازار گرم،سیکیورٹی گارڈ و دیگر عملہ لوگوں سے سرعام رشوت لینے لگا،دفتر میں لوگوں کو موبائل استعمال کرنے سے منع کیا جانے لگا

تفصیلات کے مطابق قصور پاسپورٹ آفس میں اندھیر نگری اور چوپٹ راج قائم ہو گیا ہے
سرعام رشوت وصول کی جانے لگی ہے
افسران بالا نے کلیم نامی سیکیورٹی گارڈ کو ساتھ ملایا ہوا ہے اور سرعام رشوت وصول کی جا رہی ہے
کل دوسری تحصیل سے ایک شہری پاسپورٹ بنوانے آیا تو اس سے کہا گیا کہ اپنے والدین کو ساتھ لے کر آؤ یا پھر 1500 روپیہ رشوت دو
سائل نے امر بامجبوری 1500 روپیہ دیئے تو اندر جانے دیا گیا
ہر سائل کو حیلے بہانوں سے تنگ کیا جاتا ہے اور رشوت کا تقاضہ کیا جاتا ہے جبکہ کسی بھی سائل کے موبائل استعمال کرنے پر عملہ فوری چوکس ہو جاتا ہے اور موبائل کے استعمال سے روکا جاتا ہے تاکہ کوئی تصویر کھینچ کر رشوت ستانی کا بھانڈا نا پھوڑ دے
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل سے نوٹس لے کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

Shares: