پتہ چل گیا، زلفی بخاری اسرائیل کیوں گئے؟ کسے پیغام پہنچایا؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

0
48
سیلاب سے اموات،نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

پتہ چل گیا، زلفی بخاری اسرائیل کیوں گئے؟ کسے پیغام پہنچایا؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا آج صبح سے خبر گردش کر رہی ہے کہ زلفی بخاری جو وزیراعظم کے معاون خصوصی تھے،اور کہا جاتا تھا کہ وزیراعظم کے سب سے مضبوط ایڈوائیزر تھے لیکن رنگ روڈ سیکنڈل کے بعد استعفیٰ دیا اور پھر دبئی چلے گئے، پتہ نہیں وہ آئے یا نہیں واپس،لیکن خبر چل رہی کہ وہ پاکستان سے انگلینڈ گئے اور پھر اسرائیل گئے وہاں خفیہ ملاقاتیں کیں، وزارت خارجہ اور اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور پیغام پہنچایا کیا پیغام تھا اسکا پتہ نہیں

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اب یہ خبر کہاں سے آٰئی، اسرائیل کے اخبار نے خبر بریک کی اور اسکے پورے حوالے دیے اخبار نے خبر مین ایک عجیب سا اینگل دیا کہ باوثوق پاکستانی ذرائع سے بھی معلوم ہوا، وہ اسرائیل کے اندر ہے اور اسکو پاکستانی ذرائع سے پتہ کرنے کی کیا ضرورت ہے، اسرائیل کا میڈیا آزاد نہیں ہے اس طرح جس طرح میں اور آپ کھل کر بات کر سکتے ہیں وہاں ہر چیز سٹیٹ پالیسی کے اندر آتی ہے جب خبر آتی ہے تو وہ حکومت کا موقف ہوتی ہے اور وہ حکومت کی طرف سے آتی ہے ، انکا کافی کنٹرول ہے کہ کونسی خبر بریک ہونی ہے یا نہیں، اب یہ ہو گئی اسکا ایک پس منظر ہے، اسکے بعد زلفی بخاری نے ٹویٹ کی اور اسکی تردید کی،سوال یہ ہے کہ ایک اتنے بڑے اخبار نے کی اسکے پیچھے کوئی نہ کوئی بیک گراؤنڈ ہے انکی بڑی سرکولیشن اور کئی ملکوں میں ہے،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پھر ایک اور اخبار درمیان میں آ گیا، ہیرڈز، اسکے انگلش ایڈیشن کے ایڈیٹر وہ ایوی ایشن کے ماہر ہین، اور وہ پوری دنیا کی ایوی ایشن کی خبرین ٹویٹر پر ڈالتے ہیں انہوں نے کافی عرصہ پہلے خبر دی تھی کہ ایک پرائیویٹ جہاز تل ابیب سے اڑتا ہے اور چند منٹ کے بعد وہ جورڈن میں لینڈ کرتا ہے اسکے بعد وہ دوبارہ اڑتا ہے اور پھر وہ پاکستان کے قریب آ کر جہاز غایب ہو جاتا ہے اسکا کچھ پتہ نہیں چلتا لیکن وہ آیا پاکستان کی حدود میں ہے اسکے دس گھنٹے بعد پھر وہ جہاز ظاہر ہوتا ہے اور اسکا انہوں نے پورا فلاءٹ ٹریکنگ ریکارڈ کا ڈیٹا دیا اور کہا کہ دس گھنٹے بعد وہ جہاز نکل کر آیا، انہوں نے کہا کہ کون گیا ،کس کو ملنے گیا، یہ ملاقاتیں ایشو نہیں بیک ٹو ڈور ڈپلومیسی ممالک میں ہوتی ہے لیکن جب تردید آتی ہے اور حکومت نے بھی اسکی تردید کی ہے پھر عجیب سوال جنم لیتے ہیں کہ یہ کیا ہے، زلفی بخاری کے وزٹ کی ٹائم لائن جو ہے اسکے بعد فلسطینیوں پر مظالم شروع ہو گئے تو کونسا پیغام پہنچایا گیا

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر خبر صحیح نہیں تو اس سے وہ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، اگر خبر غلط ہوئی تو زلفی بخاری لیگل افیئرز کے ماہر ہیں، انکے وکیل یوٹیوب پر بھی کوئی بات کریں تو وہ نوٹس بھجوا دیتے ہیں، وہ آخر تک جائیں گے کہ خبر جھوٹی ہے یا سچی،

Leave a reply