قصور
ماہ شعبان کی آمد کے ساتھ ہی پٹاخوں کی سرعام فروخت میں اضافہ،گلیوں بازاروں میں بچے اور منچلے نوجوان لوگوں کو ڈرانے کیلئے پاؤں میں پٹاخے پھینکنے لگے،لڑائیاں روز کا معمول
تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں ماہ شعبان کی آمد کیساتھ ہی پٹاخوں کی سرعام فروخت میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے
بچے اور منچلے نوجوان گلیوں بازاروں میں لوگوں کو ڈرانے کیلئے پاؤں میں پٹاخے پھینک کر بھاگ جاتے ہیں جس کے باعث لڑائیاں بھی ہو رہی ہیں اور انجائنا ،اینگزائٹی و دیگر امراض کے مریض سخت پریشان ہیں
حتی کہ نمازوں کے اوقات میں بھی ان پٹاخوں کی آواز نہیں رکتی جس سے نمازیوں کو مشکلات کا سامنا ہے
دن کی شروعات سے رات کے اختتام تک پٹاخوں کی آوازیں لوگوں کو پریشان کئے رکھتی ہیں
شہریوں نے ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف سے درخواست کی ہے کہ پٹاخے بنانے والوں،بیچنے والوں اور چلانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے