باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں بارش کے بعد جہاں کچی آبادیاں پانی سے بھر گئیں وہیں پکی بستیوں میں بھی پانی گھروں میں داخل ہو گیا جس کی وجہ سے علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار رہے
کراچی میں عوام بارشوں کا انتظار کرتے ہیں لیکن حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے یہ بارشیں کراچی کے باسیوں کی زندگی اجیرن کر دیتی ہیں، نالوں کی صفائی پر سیاست تو کی جاتی ہے لیکن صفائی نہیں کی جاتی،پکی آابادیوں میں گھر میں بارش کا پانی داخل ہونے پر خاتون نے گھر کی ویڈیو بنا کر وائرل کر دی اور سندھ حکومت کو کھری کھری سنا دیں
خاتون نے گھر کی ویڈیو بناتے ہوئے دکھایا کہ اس کے گھر میں بارش کا پانی جع ہے، اور کمروں کے اندر بھی پانی ہے، خاتون کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کچی آبادیوں کی تو بڑی فکر کی ، پکی آبادیوں کو کون دیکھے گا، میرا بیڈ روم ہے، جو پانی میں ڈوبا ہے، اس شہر کی پتہ نہیں قسمت کون بدلے گا، یہ حالات میرے گھر کے ہیں، سارے گھر میں پانی جمع ہے، ملازمہ اور ڈرائیور گھر سے باہر گئے تھے وہ اب واپس نہیں آ سکتے، میں کیا کہہ سکتی ہوں، یہ ہر سال کا تماشا ہے،
خاتون کا مزید کہنا تھا کہ کچی آبادیاں بنی ہوئی ہیں پانی کے نکاس کے راستوں میں ، اسی لئے یہ حال ہوتا ہے، نالوں کی صفائی تو کرنی نہیں انہوں نے، کس کو برا بھلا کہوں کچھ نہیں کر سکتی، اللہ کا شکر ادا کر سکتی ہوں صرف، یہ ملک کب سدھرے گا، شہر کے حالات کب ٹھیک ہوں گے مجھے تو کوئی امید نہیں
وزیراعلیٰ سندھ کچی آبادیوں کی فکر کریں ساتھ پکی آبادیوں کا حال بھی دیکھ لیں، بارش کا پانی گھر میں داخل ہونے کے بعد خاتون کی دہائی
#baaghitv #pakistan #karachi #sindh #RainyDay #rains @SindhCMHouse pic.twitter.com/VuIcatBxrw— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) July 19, 2020
دوسری جانب کراچی میں جمعہ کے روز ہونے والی بارش سے سیوریج کا نظام تباہ ہو کر رہ گیا، شہر کی بیشتر سڑکیں جو گزشتہ مہینوں میں بنائی گئی تھیں ان کی استر کاری بری طرح متاثر ہوئی ہے ، پرانی سڑکوں پر جا بجا گڑھے نمودار ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ متعلقہ بلدیاتی عملہ بارش اور سیوریج کے پانی کی نکاسی میں ناکام رہا ہے۔
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بور ڈکا عملہ بھی کچراکنڈیوں کی صفائی کرنے میں ناکام ہے، جس کی وجہ سے کچراکنڈیوں سے تعفن اٹھ رہا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور سانس لینا بھی دشوار ہوگیا ہے، خاص طور پر شہر کے صنعتی اور تجارتی علاقے اس سے بری طرح متاثر ہیں۔ صدر کی مختلف سڑکوں، پریڈی اسٹریٹ، کارپارکنگ پلاز ہ کے پاس کا علاقہ، بلوچ کالونی فلائی اوور اور سٹی اسکول فلائی اوور کے نیچے بارش کے پانی کے ساتھ سیوریج کا پانی بھی سڑکوں پر بہہ رہا ہے، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
بلوچ کالونی کازوے کے انڈسٹریل ایریا کی جانب اترنے والے حصے کے دونوں جانب برساتی پانی ہفتہ کی شام تک موجودتھا، مہران ٹائون کی گلیاں ایک ایک فٹ پانی میں ڈوبی ہوئی تھیں۔ رامسوامی، رنچھور لائن، میر ایوب روڈ پر بارش وسیوریج کا پانی موجود ہے، ملیر میں ماڈل کالونی اور سعود آباد کے علاقے میں موجود بار ش کے پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی ۔ اختر کالونی کی متعدد گلیوں میں بارش کا پانی ہفتہ کی شام تک موجود تھا۔
لائنزایریاکی مختلف گلیوں بالخصو ص جامع مسجد احتشامیہ نظامی روڈ اور شاہراہ قائدین کے بعض حصوں میں پانی موجود تھا۔ نجی سپر اسٹور قیوم آباد، سرسید اسپتال کے سامنے والی سڑک، ڈیفنس فیز فور کی گلیوں، پی این ٹی کالونی بخشن ولیج اور گزری کی مختلف گلیوں سے بارش کے پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی تھی۔ دہلی کالونی کی مارکیٹ کی حالت بہت خراب ہے جہاں کیچڑ کی وجہ سے تعفن پھیلا ہوا ہے۔
شہر قائد کراچی میں بارش نے سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا







