مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کو نصیر آباد میں ایک بارپھر نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہو گئی،ریلوے پٹڑی پر دھماکے کا واقعہ افسوسناک ہے، حکام ریلوے مسافروں کو تحفظ فراہم کریں ،بلوچستان میں ٹرینوں کی سیکورٹی بڑھائی جائے،
حافظ طلحہ سعید کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس مسلسل دہشتگردوں کے نشانے پر ہے،دہشتگردوں کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملانے کے لیے مضبوط اور مربوط لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے، سکیورٹی فورسز اور ریلوے عہدیداران کو باہمی تعاون کے ساتھ جامع پلان مرتب کرنا چاہیے،انہوں نے واقعہ میں ایک ریلوے ملازم کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے، حافظ طلحہ سعید کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لئے سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.