پٹرولنگ پولیس کو ٹریفک چالان کی ذمہ داری سونپ دی گئی

کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان )پٹرولنگ پولیس کو ٹریفک چالان کی ذمہ داری سونپ دی گئی
تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں پٹرولنگ پولیس ہائی ویز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا چالان کر کے جرمانے عائد کر سکے گی، ایس پی پٹرولنگ چوہدری محمد شریف کی ہدایات کے مطابق انچارچ موبائل ایجوکیشن یونٹ تنویر الابصار اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے تعلیمی اداروں، ٹرانسپورٹ اڈوں، مارکیٹس اور دیہاتوں میں ڈرائیوروں اور دوسری عوام الناس کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی آگاہی بارے لیکچر دئیے، اس کے علاوہ مسافروں کو ہدایات بھی دیں، دوران لیکچر ان کا کہنا تھا کہ دوران ڈرائیونگ اوورسپیڈنگ اور اوور ٹیکنگ سے گریز کریں، موبائل فون کا استعمال نہ کریں، آگے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، بغیر لائسنس گاڑی ہرگز نہ چلائیں، موٹرسائیکل چلانے والے ہیلمٹ کا استعمال کریں اور نوجوان موٹرسائیکل چلاتے وقت تیز رفتاری اور ون ویلنگ سے گریز کریں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور چالان کر کے بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے

Leave a reply