اوکاڑہ:رمضان نگہبان راشن پیکج کے بیگ خرد برد کرنے والا پٹواری معطل،دست راست گرفتار

تھانہ صدر اوکاڑہ میں پٹواری محمد علی سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج

اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) تفصیلات کے مطابق رات گئے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے میڈیا ٹیم کے ہمراہ اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے ہوئے بہت بڑی کارروائی انجام دی اوکاڑہ کے نواحی علاقے 45 جی ڈی سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں رمضان نگہبان راشن پیکج میں بے ایمانی اور خیانت کرنے والے پٹواری کو معطل کر کے تھانہ صدر اوکاڑہ میں پٹواری محمد علی سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

پٹواری کے دست راست راؤ عمران سے موقع پر نو ایم ایم پستول بھی برآمد کر لیا، راؤ عمران اور محمد ارشد کو موقع پر گرفتار کروا کر پابند سلاسل کروایا پٹواری محمد علی موقع سے فرار ہو گی

ا نگہبان راشن پیکج کے ایک سو تھیلے برآمد کر کے سرکاری تحویل میں لے لیے پٹواری محمد علی موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کا کہنا تھا کہ مستحقین کا حق کھانے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں بے ایمان، خائن اور غیر دیانت دار ملازمین کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی

پٹواری محمد علی کے کارندوں اور ریونیو عملہ سے انکوائری کی جا رہی ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چند بددیانت اور خائن لوگوں کے بدنما اور اوچھے کردار حکومت کے اچھے اقدامات کو داغدار کر رہے ہیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے میڈیا ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

Comments are closed.