پائیدار ترقی کے لیے خود سائنس اور تحقیق کا کام کرنا ہوگا،مصدق ملک

وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ کاروبار کرنا حکومت کا کام نہیں ہے،معاملات کو نجی شعبے کے حوالے کرنا ہوگا۔
باغی ٹی وی : اسلام آباد میں سالانہ تکنیکی کانفرنس اورآئل شو سے خطاب میں وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا کہ ہمیں حکومتی پالیسیوں میں لبرل آئزیشن کی ضرورت ہےجس طرح ہم ملک چلا رہے ہیں اس طرح تو پرچون کی دکان بھی نہیں چلتی، کاروبار کرنا حکومت کا کام نہیں ہے معاملات کو نجی شعبے کے حوالے کرنا ہوگا پی آئی اے کی نجکاری میں ناکامی ہوئی ہم ایک بار پھر پی آئی اے کی نجکاری شروع کررہے ہیں ہمیں ملکی وسائل پر انحصار بڑھانا ہے، دقیانوسی اور نوکر شاہی کے طریقوں سے باہر نکلنا ہو گا۔
مریم نواز نے سعودی جرمن اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا
وزیرپیٹرولیم نے کہا کہ ہم اس وقت توانائی کے شعبے میں تین طرح کام کر رہے ہیں حکومت توانائی تک تمام آبادی کی رسائی کیلئے کام کر رہی ہے توانائی کی قیمتیں عوام تک پہنچانے اور توانائی کی پائیداری کے لیے بھی کام ہورہا ہے حکومت مقامی پیداوار کو بڑھا نے پر توجہ دے رہی ہے ایسی توانائی کا کیا کریں گے جسے عوام خرید نہ سکیں۔
بگن میں قافلے پر حملہ، 4 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید، صورتحال کشیدہ
انہوں نے کہا کہ ایک آدھ مشین لانے سے خوشحالی نہیں آئے گی پائیدار ترقی کے لیے خود سائنس اور تحقیق کا کام کرنا ہوگا یہ اعتماد پیدا کریں کہ ہم بھی ایک قوم ہیں اگر گلیشئرز تیزی سے پگھلنا شروع ہو گئے تو ہمارا نہری نظام تباہ ہو جائے گا جو بھی قدم اٹھانا ہے اسے ماحولیات کو سامنے رکھ کر اٹھانا ہے-
ٹورنٹو میں طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ،1 بچے سمیت 15 افراد زخمی