پی سی گوادرپرحملے کے وقت چوتھا دہشت گرد کہاں تھا؟ اس کو کس نے ہلاک کیا؟ بڑی خبر

بلوچستان کے علاقہ گوادر میں پی سی ہوٹل پر ہونے والے حملہ میں تین حملہ آور ہوٹل تک پہنچ گئے تھے جبکہ ان کے چوتھا ساتھی سمندر میں سفر نہ کر سکنے کی وجہ سے بیمار ہو گیا تھا جسے جھاڑیوں میں پھینک دیا گیا تھا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے گوادر میں دہشت گردوں نے چند روز قبل حملہ کیا تھا ،سیکورٹی اداروں نے آپریشن کے بعد ہوٹل کو کلیئر قرار دیا اور حملہ کرنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گردوں کا ایک اور ساتھی بھی تھا جو سمندر میں سفر کرنے کی وجہ سے بیمار ہو گیا، دہشت گردوں نے اپنے ساتھی کو سمندر کے قریب جھاڑیون میں چھپا دیا، تاہم پی سی ہوٹل پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گرد مارے گئے. چوتھے دہشت گرد جسے جھاڑیوں میں چھوڑ دیا گیا تھا اس پر کتوں نے حملہ کیا اور بیماری کی وجہ سے وہ اپنا دفاع نہ کر سکا، کتوں کے حملے کے بعد چوتھا دہشت گرد بھی ہلاک ہو گیا، جس کی ڈیڈ‌ باڈی سیکورٹی اداروں کو ملی ہے اس کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی ملا ہے. دہشت گرد کے پاس سے ایک ایس ایم جی، 22 ہیند گرنیڈ، دھماکہ خیز مواد، دس میگزین و دیگر اسلحہ بھی ملا ہے.

واضح رہے کہ گوادر میں واقع پی سی ہوٹل میں افطاری سے قبل دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پی سی ہوٹل میں داخلے کی کوشش کے دوران فائرنگ کی جس میں پاکستان نیوی کے اہلکار سمیت پانچ افراد شہید ہو گئے تھے، جوابی کاروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے .

Comments are closed.