چنیوٹ،باغی ٹی وی ( ڈاکٹر طاہر رشید سیال کی رپورٹ )لاپتہ افراد کو سیاسی رنگ نہ دیاجائے،زیادہ تر دہشت گرد تنظیموں کا حصہ ہیں،لواحقین شہداء

ضلع چنیوٹ کے شہدا کے لواحقین نے ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہدا کے اہل خانہ ہیں

ہمیں اس بات کا فخر ہے کہ ہمارے پیاروں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے

ہم تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو فرنٹ لائن پر دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہیں۔

ہم اس بات کی مثال ہیں کہ ہمارے پیاروں نے ملک کی خاطر اپنی جان قربان کر کے جام شہادت نوش کیا،

زیادہ تر لاپتہ افراد کالعدم تنظیموں کے لئے دہشت گردی میں ملوث ہیں۔پاکستان میں ہو نے والے دہشت گردحملوں میں اکثر یہ لاپتہ افرادشامل ہیں جن میں ہمارے پیاروں سمیت دیگر پاک فوج کے جوانوں نے جانیں قربان کی ہیں

اکثر ایسے واقعات کے ہم گواہ ہیں کہ جن میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ لاپتہ کے خلاف لڑتے ہوئے ہمارے پیارے شہید ہوئے

ہماری اپیل ہے کہ لاپتہ کے مسئلہ کو سیاسی نہ بنایا جائے کیوں کہ زیادہ تر لاپتہ افراد خود دہشت گرد تنظیموں کا حصہ ہیں.

Shares: