میرپور خاص : ترقیاتی سکیموں کے پی سی ون ریکارڈ کے مطابق بنائے جائیں- کمشنر

میرپورخاصباغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص شفیق احمد مہیسر نےکہا ہے کہ ترقیاتی سکیموں سے متعلق تمام مطلوبہ ضروری ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی ون منظوری کیلئے بنائےجائیں تاکہ ترقیاتی سکیمیں وقت پر مکمل ہوسکیں اور عوام کو جلد از جلد ریلیف مل سکے یہ ہدایت انہوں نےاپنے دفتر میں ضلع عمرکوٹ کے سسٹین ایبل گول ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو دی

انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی سکیموں کا وقت پر مکمل ہونا ضلع انتظامیہ و حکومت کی بہتر کارکردگی ظاہر کرتی ہے تاکہ عوام کو اس ضمن میں فائدہ پہنچ سکے ،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید رحمان لاڑک نے بتایا کہ مذکورہ پروگرام کے تحت ضلع عمرکوٹ کی 42 ترقیاتی اسکیمیں ہیں جنکی لاگت 500 ملین ہے جس کی پی سی ون منظوری کیلئے تیار کی گئی ہے ،اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر 1ڈاکٹر علی نواز بھوت ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ،ایکسین پروونشل ہائی ویز عمرکوٹ ہریش کمار ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر عمرکوٹ محمد عالم سومرو اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

Leave a reply