چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے کل جنوبی افریقا جائیں گے۔ پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور فیصل حسنین چودھری بھی چیئر مین پی سی بی کے ہمراہ ہوں گے، آئی سی سی اجلاس 9 سے 16 جولائی تک ڈربن میں ہوگا,چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی اجلاس کی سائیڈ لائینز پر مختلف بورڈز کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے، آئی سی سی اجلاس میں چوہدری ذکا اشرف ورلڈکپ کے شیڈول اور دیگر امور پر پی سی بی کا موقف بیان کریں گے۔