پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف کیوریٹر، آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ٹونی ہیمنگ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
پی سی بی کے مختصر اعلامیے میں بتایا گیا کہ استعفیٰ کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آئیں۔ واضح رہے کہ ٹونی ہیمنگ کو 15 جولائی 2024 کو دو سالہ معاہدے پر ہیڈ کیوریٹر مقرر کیا گیا تھا، جن کی ذمہ داری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پانچ میچز کے لیے پچز تیار کرنا تھی، جن میں سے دو میچز بنگلادیش اور تین انگلینڈ کے خلاف شیڈول تھے۔اس کے علاوہ وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان اور یو اے ای میں ہونے والے میچز کی پچز کی تیاری کی نگرانی بھی کر چکے ہیں۔
ٹونی ہیمنگ تقریباً چار دہائیوں کا تجربہ رکھتے ہیں اور آسٹریلیا کے متعدد مشہور گراؤنڈز سمیت بنگلادیش، قطر، سعودی عرب اور یو اے ای میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ 2007 سے 2017 تک وہ دبئی میں آئی سی سی کے ہیڈ کیوریٹر رہے، جہاں انہوں نے پاکستان کے ہوم وینیو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی پچز تیار کرائیں۔
کرک: دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، مورچے تباہ
پی ٹی اے کارروائی، 13 ہزار سے زائد دھوکہ دہی سے متعلق یو آر ایل بلاک
واٹس ایپ کا بڑا ایکشن،دنیا بھر میں 68 لاکھ فراڈ اور اسکیم اکاؤنٹس ڈیلیٹ
مقبول احمد گوندل آڈیٹر جنرل پاکستان مقرر








