پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے میچ میں بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کے رویے پر ردعمل دینے میں تاخیر پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو گزشہ روز بھارت کے خلاف میچ کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال پر آئی سی سی کو خط دیر سے لکھنے پر برطرف کیا،عثمان واہلہ کو ایشیا کپ کے میچ میں بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کے حوالے سے ردعمل دینے میں تاخیر پر معطل کیا گیا۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں لکھا کہ میرے لیے پاکستان کی عزت اور وقار سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

تربت میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ، 5 افراد جاں بحق

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد سخت مؤقف اپناتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اگر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو فوری طور پر نہ ہٹایا گیا تو پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے مزید میچز میں شرکت نہیں کرے گی۔

واضح رہے پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر شیک ہینڈ نہیں ہو گا، اینڈی پائی کرافٹ نےاس سے قبل پاکستان میڈیا منیجر سے کہا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے،میچ کے اختتام پر منیجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر اینڈریو رسل نے کہا تھا کہ ہمیں بھارتی بورڈ سے ہدایات ملی ہیں اور پھر کہا یہ اصل میں یہ ہدایات بھارتی حکومت کی جانب سے ملی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا فودان یونیورسٹی شنگھائی کا دورہ،خطاب

Shares: