لاہور:پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل سے راہیں الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ کی زیرصدارت اجلاس میں ایشین کرکٹ کونسل سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی سی بی حکام کا مؤقف ہے کہ اگر اے سی سی مفادات کا تحفظ نہیں کرسکتا تو پھر اے سی سی میں رہنے کا فائدہ نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان بی سی سی آئی کے فیصلے کے جواب میں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ2023 میں شرکت نہ کرنے پر بھی غور کرے گا۔

اوپیک پلس کے فیصلے، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

خیال رہے کہ بھارت نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2023 کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے منگل کو ممبئی میں بی سی سی آئی کی 91 ویں سالانہ جنرل میٹنگ کے موقع پر کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم 2023 ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 2023 کا ایشیا کپ پاکستان میں نہیں بلکہ نیوٹرل مقام پر ہوگا، پاکستان جاکرکھیلنے کا فیصلہ بھارتی حکومت کرتی ہے۔

واضح رہے کہ 2023 کے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور چیئرمین پی سی بی نے ایشیا کپ پاکستان میں کرانے کا اعلان کیا تھا۔اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارت 2023 میں ہونیوالے ایشیا کپ میں شرکت کے لیے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

 

بھارت نے آخری بار راہول ڈریوڈ کی قیادت میں 2005-06 میں دو طرفہ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔2012-13 کے بعد سے پاکستان اور بھارتی کرکٹ ٹیموں کے مابین کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی گئی۔

 

Shares: