پی سی بی ہیڈ کوارٹر پر ایف آئی اے کا چھاپہ

pcb

پی سی بی ہیڈ کوارٹر پر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے قذافی سٹیڈیم میں موجود ہیڈ کوارٹر پر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا ہے، اس دوران ایف آئی اے حکام پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آف ٹکٹنگ ماہ وش عمر کو اپنے ساتھ لے گئے اور انکا بیان ریکارڈ کیا،ایف آئی اے نے چھاپہ گزشتہ روز مارا ہے.

پی سی بی ہیڈ کوارٹر پر ایف آئی اے کے چھاپے کے بعد پی سی بی عملے میں کھلبلی مچ چکی ہے، روزنامہ جنگ کے مطابق پی سی بی حکام نے چھاپے کی تصدیق تو کی ہے البتہ کسی قسم کی تفصیلات نہیں بتائیں، ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل میچوں اور پی ایس ایل ٹکٹوں میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں ماہ وش عمر کا اہم بیان ریکارڈ کیا گیا ہے

پی سی بی ہیڈ کوارٹر پر ایف آئی اے کا چھاپہ حیران کن بھی ہے کیونکہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ ہیں، اور ایف آئی اے اور پی سی بی کے سربراہ بھی ہیں،

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی ٹکٹوں کی فروخت میں بے قاعدگی سامنے آئی تھی، نیوزی لینڈ کی سیریز کے ٹکٹ آن لائن کے علاوہ باکس آفس کے ذریعے فروخت ہوئے تھے،

Comments are closed.