پاکستان کرکٹ بورڈ نے بغیر اجازت امریکہ میں کھیلنے والے کرکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ پاکستان کے متعدد کرکٹرز اس وقت اپنے مستقبل کے کیریئر کے لیے امید افزا راستے کے طور پر امریکا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سارے کھلاڑی وہاں کھیلنے گئے ۔ پی سی بی قریب سے مشاہدہ کر رہا ہے اور اس نے کھلاڑیوں کو بیرون ملک لیگز میں شرکت سے قبل این او سی حاصل کرنے کی ضرورت کے ذریعے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔
تاہم، ذرائع کے مطابق، پاکستان کے 15 سے زائد کھلاڑیوں نے امریکہ میں کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لینے سے پہلے پی سی بی سے باضابطہ اجازت لینے سے انکار کر دیا۔ پروٹوکول کی اس خلاف ورزی کے جواب میں بورڈ نے ان کھلاڑیوں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کارروائی کی ہے۔کچھ کھلاڑیوں نے زور دے کر کہا ہے کہ انہوں نے امریکی شہریت حاصل کر لی ہے، اس طرح نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) کی ضرورت کو مسترد کرتے ہیں۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ حکام نے ان کی شہریت کی حیثیت کے ثبوت فراہم کرنے اور مستقبل میں قومی ٹیم یا ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کے لیے ان کی عدم دستیابی کا باضابطہ اعلان فراہم کرنے کے لیے ان سے رابطہ کیا، تو انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔
Shares: