پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں نمائندگی نہ ہونے کا معاملہ آئی سی سی کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

باغی ٹی وی : دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل ختم ہونے پر ٹرافی اور دوسرے ایوارڈز دینے کی تقریب ہوئی جس میں آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ، بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجربینی، سیکرٹری بی سی بی آئی اور نیوزی لیند کرکٹ بورڈ کے راجر ٹوز موجود تھے،میزبان پی سی بی کے نمائندے کو آئی سی سی نے مدعو نہیں کیا تھا۔

تاہم اب پی سی بی اختتامی تقریب میں نمائندگی نہ دینے کے معاملے کو آئی سی سی میں اٹھائے گا، پی سی بی آئی سی سی سے پوچھے گا کہ اختتامی تقریب میں سی ای او سمیر احمد سید کو کیوں نہیں بلایا گیا،چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید دبئی میں موجود تھے لیکن دبئی میں موجودگی کے باوجود چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پاکستان کو نمائندگی نہیں دی گئی۔

پنجاب میں آوارہ کتوں کو جان سے مارنے پر احتجاج کا اعلان

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے چیئرمین محسن نقوی کو فائنل کی پریزینٹیشن میں جانا تھا تاہم محسن نقوی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے فائنل میں شریک نہ ہو سکے تھے محسن نقوی کی فائنل پر عدم دستیابی کے بارے میں آئی سی سی کو آگاہ کر دیا گیا تھا کہ سمیر احمد سید فائنل پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے،اختتامی تقریب میں اسٹیج پر کس کو مدعو کرنا ہے، اس کا فیصلہ آئی سی سی حکام نے ہی کرنا ہوتا ہے۔

ماضی میں آئی سی سی ایونٹس پر میزبان ملک کی اسٹیج پر نمائندگی ہمیشہ ہوتی رہی ہے مگر حیران کن طور پر دبئی میں اس روایت کی پاسدا ر ی نہیں کی گئی جس پر پی سی بی حکام کے ساتھ کرکٹ فینز بھی آئی سی سی کے اس رویے پر سخت ناراض ہیں۔

امریکا میں گھڑیوں کی سوئیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں

دوسری جانب چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کو ایک ہی وینیو دبئی میں تمام میچز کھیلنے پر دنیا بھر کی تنقید کا سامنا ہے۔

سابق پاکستانی پیسر جنید خان نے کہا ہے کہ کچھ فتوحات شیڈول کی وجہ سے ہیں جنید خان نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ نیوزی لینڈ نے ایونٹ کیلیے کراچی، راولپنڈی، دبئی اور لاہور کے سفر میں مجموعی طور پر 7150 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا،جنوبی افریقا کو کراچی، راولپنڈی، لاہور اور دبئی کیلیے 3286 کلومیٹر کی مسافت طے کرنا پڑی، میچز کے درمیان یہ سفر ٹیموں کی پرفارمنس پر بھی اثر انداز ہوا۔

ایف بی آر نے605 ارب کے شارٹ فال کی تفصیلات آئی ایم ایف کو فراہم کردیں

جنید خان نے طنزیہ لکھا کہ کچھ ٹیمیں اپنی صلاحیت کی بنیاد پر جیتیں جبکہ کچھ نے شیڈول کی وجہ سے فتوحات پائیں۔

Shares: