پی سی بی نے بھارت میں ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت کیلئے حکومت کو خط لکھ دیا

پی سی بی نے خط وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو بھی بھیجا ہے۔
0
45
PCB

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ ٹیم کے بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت کیلئے حکومت کو خط لکھ دیا، پی سی بی نے خط وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو بھی بھیجا ہے۔

باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پی سی بی نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے توسط سے پیٹرن ان چیف وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا، بورڈ نے چند روز قبل بھارت میں ورلڈ کپ کی شرکت کے معاملے پر خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ بھارت میں ہو رہا ہے اس حوالے سے بتایا جائے کہ شرکت کرنا ہے یا نہیں؟ کس کس مقام پر کھیلنا ہے اس حوالے سے بھی ہدایت جاری کی جائے-

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے خط کے ساتھ تمام وینیوز کی فہرست بھی حکومت کو بھیجی ہے اور کہا ہے کہ روانگی کے فیصلے سے قبل اگر وفد بھارت بھیجنا ہے تو اس کا بھی فیصلہ کر لیا جائے،2016 میں بھی بھارت روانگی سے قبل ایک وفد بھارت گیا تھا، وفد بھیجنے کے حوالے سے سے پی سی بی معاونت کیلئے تیار ہے۔

اسکاٹ لینڈ سے شکست، 2 بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ 2023 سے …

واضح ہے کہ ایونٹ کا آغاز پانچ اکتوبر سے ہوگا جب کہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا، پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں ہوگا پاکستان پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر ون کے خلاف حیدر آباد میں کھیلے گا،پندرہ اکتوبر کو پاکستان بھارت کا مقابلہ احمد آباد میں ہوگا،آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ دس وینیوز پر کھیلا جائے گا۔

پی سی بی نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے بیان جاری کیا تھا جس میں بورڈ کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو دورہ انڈیا اور میچ وینیوز کے حوالے سے حکومت پاکستان کی کلیئرنس درکار ہوتی ہے،حکومت کی جانب سے ہمیں جو بھی ہدایت ملے گی ہم ایونٹ اتھارٹی آئی سی سی کو آگاہ کر دیں گے، آئی سی سی کو فیڈ بیک کے لیے بھجوائے جانے والے ڈرافٹ کے موقع پر آگاہ کیا گیا تھا۔

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی میچ کا بہترین کھلاڑی قرار

Leave a reply