پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے خبروں کی تردید

PCB

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے نشر ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ پی سی بی کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ نہ تو کوئی ڈسپلنری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور نہ ہی کسی کرکٹر کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی سی بی نے کہا ہے کہ کمیٹی کی تشکیل اور رپورٹ بنانے کے حوالے سے جو خبریں گردش کر رہی ہیں، وہ بے بنیاد اور حقائق سے منافی ہیں۔ مزید یہ کہ کھلاڑیوں پر پابندی لگانے اور جرمانہ عائد کرنے کے سلسلے میں جو خبریں چل رہی ہیں، وہ بھی من گھڑت ہیں۔پی سی بی نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسی بے بنیاد خبروں پر یقین نہ کریں اور صحیح اور مستند معلومات کے لیے صرف پی سی بی کے سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔

Comments are closed.