پی سی بی کی عمر اکمل کے خلاف بڑی کاروائی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمراکمل کوفوری طورپرمعطل کردیا ہے۔

پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات مکمل ہونے تک عمر اکمل کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے، فی الحال تحقیقات جاری ہیں.جاری تحقیقات مکمل ہونے تک وہ کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔تحقیقات جاری ہیں لہذا عمر اکمل کےمعاملے پرکوئی بیان جاری نہیں کریں گے

عمر اکمل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پی ایس ایل میں شرکت نہیں کر سکیں گے ،پاکستان سپر لیگ کے قوانین کےتحت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے یہ حق حاصل ہے کہ وہ عمراکمل کی جگہ کوئی دوسرا کھلاڑی اپنے اسکواڈ میں شامل کرلے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو عمر اکمل کے متبادل کا انتخاب کرنے کی اجازت ہوگی،

Shares: