اسلام آباد: نگران حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کردیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے پی سی بی کے معاملات وزارت بین الصوبائی رابطہ کے کنٹرول سے نکال کر انہیں کابینہ ڈویژن کو منتقل کردیا ہے،جس کی نگران وزیراعظم نے منظوری دیدی ،پی سی بی اب براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کام کرے گا اور کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا۔
اس اقدام سے سیکرٹری آئی پی سی بھی بورڈ آف گورنرز کے رکن نہیں رہیں گے جن کی جگہ وزیراعظم آفس یا کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز میں نمائندگی دی جائے گی، دوسری جانب کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، واضح رہے کہ پی سی بی سے متعلق تمام نوٹیفکیشنز پہلے وزارت آئی پی سی جاری کرتی تھی۔