کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہ ہماری ٹیم چاہیے جیتے یا ہارے اُس کو سپورٹ کرنا ہے،پی سی بی کو رضوان، ٹیم اور سلیکشن ٹیم پر پورا بھروسہ ہے۔

باغی ٹی وی : نیشنل اسٹیڈیم میں مزدوروں کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے بتایا کہ نیشنل اسٹیڈیم اب پہلے سے بہتر ہوگیا تاہم کچھ حصے کی تعمیرات باقی ہیں جسے جلد مکمل کرلیا جائے گا اور پھر ہم دوبارہ سے شاندار افتتاحی تقریب منعقد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم ہارے یا جیتے اُس کو سپورٹ کریں، جس طرح پچھلے نتائج دیئے ویسے ہی آگے بھی نتائج ملیں گے، پی سی بی کو رضوان، ٹیم اور سلیکشن ٹیم پر پورا بھروسہ ہےہمیں بھروسہ ہے کہ یہ میدان ماریں گے اور اللہ ہماری مدد کریں گےکراچی والوں آپ کا اسٹیڈیم بہت بہتر ہوگیا ہے، سندھ حکومت اور میئر نے بہت سپورٹ کیا، جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

راولپنڈی: کم سن یتیم گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد، حالت تشویشناک

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ شائقین کی پارکنگ کیلیے جگہ بنارہے ہیں، اسٹیڈیم کے گیٹ کھل گئے، کراچی کی سیلیبریشن ہے، یہ آپ کا اسٹیڈیم ہے آپ کو اس میں حصہ لینا چاہیے،انہوں نے اعلان کیا کہ تعمیراتی کام میں حصہ لینے والے کارکن کل کے میچ کے ٹکٹس لے کر جائیں اور پاکستان کا کل ہونے والا میچ دیکھیں ساتھ میں دعا بھی کریں، لاہور میں غلطی ہوگئی تھی کنٹریکٹرز کو ٹکٹ دیئے جس کی وجہ سے بہت سارے لوگ رہ گئے تھے۔

دوسری جانب نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کیلئے جانے والے شائقین کیلئے اہم ہدایات سامنے آگئیں۔

وزیراعظم کا دورہ یو اے ای،عالمی رہنماؤں سے ملاقات

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد میمن کے مطابق اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کے لیے اسٹیڈیم سے متصل چائنہ گراؤنڈ میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہےوی آئی پیز اور خصوصی پاسز کی حامل گاڑیوں کی پارکنگ اسٹیڈیم کے اندر رکھی جائے گی۔

اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے صرف مرکزی گیٹ اور گیٹ نمبر 12، 13 اور 14 استعمال کیے جا سکیں گے اس کے علاوہ تمام گیٹس تماشائیوں کے داخلے کے لیے بند رہیں گے صرف وی آئی پیز اور اسٹیکر، یا پاسز کی حامل گاڑیاں گیٹ نمبر 8 سے داخل ہو سکیں گی،اسٹیڈیم کے تمام گیٹ میچ کے شروع ہونے سے 3 گھنٹے پہلے کھول دیے جائیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے ریمارکس پارلیمنٹ پر حملہ ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

تماشائیوں اور ہر ٹکٹ ہولڈر کو اپنا اصل قومی شناختی کارڈ اور ٹکٹ یا میچ پاس کارڈ (اصل) دکھانا ضروری ہوگا۔ شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے اپنا اصل قومی شناختی کارڈ لازمی ہمراہ لائیں۔ اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے فزیکل میچ ٹکٹ (اصل میچ ٹکٹ کی ہارڈ کاپی) کا ہونا لازمی ہے۔ آن لائن ٹکٹس پر اسٹیڈیم میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔

انہوں نے بتایاکہ تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں کھانے پینے کی کوئی بھی چیز، مشروبات، گلاس، پلاسٹک بوتلیں، یا کوئی بھی نشہ آور اور ممنوع اشیاء لانے کی اجازت نہیں ہوگی کھانے پینے اور ریفریشمنٹ کی اشیاء اسٹیڈیم کے اندر لگے اسٹالز پر دستیاب ہوں گی۔ ممنوعہ اشیاء میں آتشی اسلحہ، کھلونا بندوق، دھماکہ خیز مواد، آتشبازی، سگریٹ، میچ باکس، لائٹر، خواتین کے ہینڈبیگ، تیز دھار اشیاء (جیسے چاقو) اور دھاتی/لکڑی کی اشیاء شامل ہیں۔ تمام تماشائیوں کو داخلی دروازوں پر سیکیورٹی چیکنگ سے گزارا جائے گا، اسٹیڈیم کے احاطے میں سی این جی سلینڈر نصب شدہ گاڑیوں کے داخلے اور ہر قسم کے ڈرون کیمروں کے استعمال پر سخت پابندی ہوگی۔

پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آنا معاشی بہتری کی علامت ہے،نواز شریف

Shares: