پی سی بی نے ریڈ بال ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار جاری کردیا ہے

پی سی بی کے مطابق ہائی پرفارمنس کوچ، ہیڈ کوچ کی گیم پلاننگ میں معاونت کرے گا ،ہائی پرفارمنس کوچ پرفارمنس میں اضافے کے لیے ٹورنامنٹس سے پہلے اور بعد میں تیاریوں کے حوالے سے بھی ہیڈ کوچ کے ساتھ مل کر کام کرے گا ،پی سی بی کی جانب سے جاری اشتہار کے مطابق پانچ برس کا تجربہ اور کم از کم لیول 2 کوچ درخواست دے سکتے ہیں، درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ سات اکتوبر رکھی گئی ہے

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں ٹم نیلسن نے ہائی پرفارمنس کوچ کی ذمے داری نبھائی تھی، انہیں ساؤتھ آسٹریلیا سے ریڈ بال کوچ جیسن گلیسپی لائے تھے،دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹم نیلسن ہی ریڈ بال کے ہائی پرفارمنس کوچ ہوں گے، باقاعدہ تقرری کے لیے ضروری کارروائی کے طور پر اشتہار دیا گیا ہے، کاغذی کاروائی پوری کی جا رہی ہے،

چیمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں کا جائزہ، آئی سی سی وفد کانیشنل اسٹیڈیم کا دورہ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری،پاکستانی بولرز ٹاپ ٹین سے باہر

ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

Shares: