باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل سکس کے لیے امپائرنگ پینل کو حتمی شکل دے دی

ایونٹ میں مجموعی طور پر دس امپائرز ذمہ داریاں نبھائیں گے دو غیر ملکی امپائرز مائیکل گف اور رچرڈ الینگورتھ بھی ایکشن میں ہوں گے

امپائرنگ پینل میں علیم ڈار ،احسن رضا ، ضمیر حیدر، فیصل آفریدی شامل ہیں،عمران جاوید ،شوذب رضا، راشد ریاض پینل میں شامل ہیںمائیکل گف اور رچرڈ الینگورتھ بھی امپائرنگ پینل میں شامل ہیں

امپائرنگ پینل کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں کرے گا ،پی ایس ایل سکس 20 فروری سے شروع ہوگیڈومیسٹک کرکٹ کے بہترین امپائر آصف یعقوب بھی پینل میں شامل ہیں

پی ایس ایل میں غیر ملکی کرکٹرز اور آفیشلز کی آمد شروع ہو گئی ہے،کراچی کنگز کے کھلاڑی کولن انگرام اورہیڈ کوچ ہرشل گبز بھی شہر قائد پہنچ گئے ،کراچی کنگز کے ویسٹ انڈین کرکٹر چاڈوک والٹن اورافغان کرکٹر نوراحمد بھی پہنچ گئے

آج جمعے کو ملتان سلطانز کے اینڈی فلاور سمیت کوچنگ اسٹاف کے ارکان بھی آرہے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم گذشتہ شب سلیف آئسولیشن میں چلی گئی، دفاعی چمپئن کراچی کنگز کے بھی آفیشلز کی طرف سے از خود قرنطینہ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پہلا ٹیسٹ خود کرانا ہوگا، ہوٹل میں دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پرکرکٹرز و اآفیشلز کیلئے 3 دن کا قرنطینہ لازمی ہے، جس کے بعد وہ بائیو سیکور ببل میں داخل ہوجائیں گے،

Shares: