پی سی بی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی کو بھجوا دیا

champions

پی سی بی نے اگلے برس پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول حتمی منظوری کیلئے آئی سی سی کو بھجوا دیا ہے

پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کو بھجوائے گئے شیڈول کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کے تین شہروں کراچی ،لاہور اور راولپنڈی میں ہو گی، بھارت کی ٹیم تمام میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی،لاہور میں فائنل سمیت کل سات میچز ہوں گے.شہر قائد کراچی میں افتتاحی میچ ہو گا جبکہ ایک سیمی فائنل بھی کراچی میں ہو گا، کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں مجموعی طور پر تین میچ ہوں گے، راولپنڈی میں ایک سیمی فائنل سمیت پانچ میچ ہوں گے. مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں 15میچز ہوں گے جو لاہور کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر لاہور، کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں نئی ڈیجیٹل اسکرینز نصب کی جائیں گی، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی بلڈنگ کی حالت کو بہتر بنایا جائے گا اور اسکور بورڈ کے ساتھ یونیورسٹی اینڈ پر نیا میڈیا سینٹر بھی تعمیر کیا جائے گا.شائقین کرکٹ کو بھی سہولیات میسر کی جائیں گے، میچز کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے.

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوری آٹھ کی آٹھ ٹیمیں پاکستان آئیں گی، نیشنل اسٹیڈیم میں کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کرنا ہے، دن رات یہیں بیٹھ جائیں گے، اسٹیڈیم کے ترقیاتی کام کے لیے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ رکھے ہیں،

2025 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے تصدیق شدہ ٹیمیں یہ ہیں:
پاکستان (میزبان)، بھارت، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، افغانستان، انگلینڈ، بنگلہ دیش ہیں،

Comments are closed.