سندھ کے نوجوانوں کے لیئے خوشخبری پی سی بی نے سندھ پریمیئر لیگ کے لیئے اجازت دیدی، این او سی جاری کر دیا گیا
سابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے پی سی بی چیئرمن ذکا اشرف سے ملاقات کی، اس موقع پر پی سی بی ہیڈ آفس میں کئی دنوں سے رکی ہوئی این او سی جاری کردی گئی ،ملاقات میں صدر ایس پی ایل عارف ملک ، پی سی بی کے ڈائرکٹر ڈومیسٹک ندیم خان اورپی سی بی کے دیگرعہدے داران بھی موجود تھے۔سید ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ لیگ کا انعقاد چیئر مین پی پی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق کیا جا رہا ہے اس لیگ کے ذریعے نا صرف سندھ کے کرکٹ ٹیلنٹ بلکہ سندھ کی ثقافت کو بھی نمایاں انداز سے اجاگر کیا جائے تاکہ نہ صرف سندھ بلکہ پاکستان کی خوب صورتی اور اس کا کلچر بھر پور انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکے
چیرمن پی سی بی ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ ایس پی ایل کا کامیاب انعقاد یقینی طور پر سندھ کی کھیلوں کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا ،پی سی پی مستقبل میں بھی اس لیگ کی کامیابی کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرتا رہیگا