پی سی بی نے قومی انڈر-19 تھری ڈے چیمپئن شپ اور ون ڈے انڈر-19 کپ کو ملتوی کر دیا

pcb

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج سے شروع ہونے والی قومی انڈر-19 تھری ڈے چیمپئن شپ اور ون ڈے انڈر-19 کپ کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے مختصر اعلامیے کے مطابق، ان مقابلوں کو ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کیا گیا ہے، اور نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔پی سی بی کے اعلان کے مطابق، تھری ڈے چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے میچز آج سے شروع ہونے والے تھے، لیکن پہلے راؤنڈ کے پہلے روز ہی اس اعلان کے بعد، ان کھیلوں کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔ ایونٹ نئے شیڈول کے مطابق ازسرنو شروع کیا جائے گا۔ اس وقت کی صورتحال کی وجہ سے کھلاڑیوں، ٹیموں اور کرکٹ شائقین میں بے چینی پائی جاتی ہے، اور سب کی نظریں نئے شیڈول کے اعلان پر مرکوز ہیں۔

Comments are closed.