پی سی بی ریجنل انٹر کلب کر کٹ ٹورنامنٹ(کراچی ریجن )بروز پیر 21 اکتوبر سے شروع ہو ہورہا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جس میں سات زونز کی سات وہ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جو کہ زونز میں منعقد کردہ پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح رہی ہیں جس میں زون ایک کی ایئر پورٹ جیمخانہ ،زون دوداد اسپورٹس، زون تین محمد حسین کرکٹ کلب، زون چار فیصل جیمخانہ، زون پانچ بلال فرینڈز کرکٹ کلب، زون چھ پاکستان کرکٹ کلب شامل ہیں۔پروگرام کے مطابق بروز پیر 21 اکتوبر کو داد اسپورٹس کا مقابلہ بلال فرینڈز سے کے سی سی اے اسٹڈیم پر ، 22 اکتوبر کو پہلا میچ ایئرپورٹ جیمخانہ بمقابلہ ناظم آباد جیمخانہ کا میچ کے سی سی اے اسٹڈیم پر جبکہ دوسرا میچ محمد حسین کرکٹ کلب بمقابلہ فیصل جیمخانہ نیا ناظم آباد پر ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 23 اکتوبر کو کے سی سی اے اسٹڈیم پر اور دوسرا سیمی فائنل 24 اکتوبر کو نیا ناظم آباد اسٹیڈیم پر کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کا فائنل 29 اکتوبر کو کے سی سی اے اسٹڈیم پر کھیلا جائے گا۔
اکتوبر میں بھی شہر قائد میں شدید گرمی کی لہر، پارہ ہائیوزیر تعلیم سندھ کامیٹرک میں پوزیشن ہولڈرز کیلئے لاکھوں روپے کے انعامات کا اعلان