پی سی بی سےنالاں ایک اور کرکٹر امریکا اڑان بھرنے کے لیے تیار

0
34

باغی ٹی وی : پی سی بی سےنالاں ایک اور کرکٹر امریکا اڑان بھرنے کے لیے تیار
پی سی بی کے رویےسے مایوس ہوکر کھلاڑی دوسرے ممالک کی پرواز بھرنے لگے . بورڈ کی سلیکشن پالیسی سے ناراض ہو کر کھلاڑی حماد اعظم شفٹ ہونے لگے . سمیع اسلم کے بعد قومی کرکٹر حماد اعظم بھی امریکا میں کرکٹ کھیلنے اور شفٹ ہونے کی تیاریاں مکمل کیے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آل راونڈر حماد اعظم کا امریکا میں کرکٹ کھیلنےکا معاہدہ آخری مراحل میں ہے۔حماد اعظم امریکا میں لیگ کھیل رہے ہیں، معاہدے کے بعد مستقل امریکا شفٹ ہوجائیں گے۔

اس سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم میں شامل نہ ہونےپر مایوسی کے عالم میں ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم پاکستان کو خیر باد کہہ کر مستقل طور پر امریکا منتقل ہو گئے۔

کرکٹر سمیع اسلم کرکٹ بورڈ کی سلیکشن پالیسیوں سے سخت ناراض تھے، کیونکہ انہیں اچھی کارکردگی کے باوجود دورہ نیوزی لینڈ اور برطانیہ کےلیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

Leave a reply