پی سی بی کا لاہور اور سینٹرل پنجاب کے اسکوررز کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک

0
34

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کا لاہور اور سینٹرل پنجاب کے اسکوررز کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک سامنے آ گیا

لاہور سے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ایونٹس منتقل ہونے پر اسکوررز مشکلات کاشکار ہیں،پی سی بی امیائرز اور میچ ریفریز پورے ملک سے تعینات کرتا ہے ،پی سی بی ڈومیسٹک اور انٹر نیشنل میچز میں مقامی اسکوررز کو ترجیح دیتا ہے

حالیہ سیزن میں قائد اعظم ٹرافی فرسٹ و سیکنڈ الیون کے تمام میچز کراچی میں شیڈول ہیں،پاک زمبابوے تین ٹی ٹونٹی میچز کے باعث لاہور سے انڈر 19 ون ڈے میچز منتقل کئے گئے ،بورڈ نے سموگ کے باعث انڈر 19 تھری ڈے میچز بھی لاہور سے منتقل کردئیے گئے

زمبابوے کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور پی ایس ایل کے آخری چاروں میچز لاہور سے منتقل کیے جاچکے ہیں،اسکوررز کو فرسٹ کلاس ،سیکنڈ الیون اور انڈر 19 میچ کی فیس سات ہزار روپے یومیہ ہے ،انٹرنیشنل اور پی ایس ایل کی یومیہ فیس 10 ہزار روپے ہے

لاہور کے آٹھ اسکوررز اظہر حسین ، ظہور عالم ، وارث بشیر پی سی بی پینل پر ہیں ،وقار احمد ، کاظم حسین ،نجم السعید ، ساجد عثمان اور محمد عارف بورڈ پینل کے اسکورر ہیں ، لاہور سے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ایونٹس منتقل ہونے پر اسکوررز معاشی مشکلات کاشکار ہیں

Leave a reply