باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے رواں سال 11 مختلف کٹیگریز میں ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے

پی سی بی کے مطابق 11میں سے 8 ایوارڈز کھلاڑیوں کو دیئے جائیں گے، ایوارڈز میں ایمرجنگ مینز اور ویمنز کرکٹر آف دی ایئر شامل ہیں،ویمنز کرکٹر آف دی ایئر، ڈومیسٹک مینز کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا جائیگا

انفرادی کارکردگی آف دی ایئر، وائیٹ بال کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ نوازا جائیگا،ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر، قیمتی کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی فہرست میں شامل ہے،اسپرٹ آف دی کرکٹ، امپائر آف دی ائیر اور بہترین کارپوریٹ اچیوومنٹ ایوارڈز شامل ہے،

پی سی بی کے مطابق جیوری ورچوئل میٹنگ کے ذریعے ایوارڈ ز کے لیے ناموں کو حتمی شکل دے گی،امپائر آف دی ائیر کا ایوارڈفرسٹ الیون ٹیموں کے ہیڈ کوچز اور کپتانوں کی جانب سے دیا جائے گا،ایوارڈز جیتنے والوں کے نام کا اعلان یکم جنوری کو پی سی بی کے ڈیجٹل پلیٹ فارمز پر کیا جائے گا

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑی ہمارے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز ہیں،

Shares: