پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائی، 5 خواتین سے کروڑوں کی منشیات برآمد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزنے کاروائی کرتے ہوئے پانچ مسافرخواتین سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی

پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ میں سوار04خواتین سے 25کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش (چرس) برآ مدکر کے چاروں خواتین کو حراست میں لے لیا گیا۔

جبکہ ایک اور کوچ میں سوارمسافر خاتون سے 12کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش (چرس) برآ مدکر کے مسافر خاتون اسمگلر کو حراست میں لے لیا گیا۔ دوران گشت وندر شہر کے قریب مختلف جگہوں پرغیر قانونی طور پر چھپایا گیا 50 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا ۔

ترجمان کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقر یبا 6کروڑ18لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔ برآمد شدہ منشیات اور5 0خواتین اسمگلرزکو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

Comments are closed.