پی ڈی ایم چلی ہوئی کارتوس، حکومت کا کچھ نہیں کرسکتی،وزیر ہوا بازی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ملکی سیاست میں دھونس دھاندلی کو فروغ دیا،

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو شکست ہوئی،سینیٹ میں تحریک انصاف اور اس کے اتحادیوں کو فتح ملی،وزیراعظم نے ہمیشہ انتخابات کی شفافیت کی بات کی،ایک ایسا شخص جو سزا یافتہ کہلوایا، وہ شخص جھوٹ بول کر فرار ہوا، ہمیں برا بھلا کہا جاتا ہے، نوازشریف واپس آنے کو تیار نہیں، ہم پرزور مذمت کرتے ہیں، ایسے لوگوں کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے،اپوزیشن چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کو بھی متنازعہ بنانا چاہتی ہے. ان کو شرم آنی چاہیے اور ان کا نام لینے والوں کو بھی شرم آنی چاہیے. ان کا ملک دشمن بیانیہ آگے نہیں بڑھے گا،

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو استعفوں پر غور کرنا چاہیے، اس کیلئے کام نہیں چلے گا،اپوزیشن جہاں جیتے وہاں الیکشن ٹھیک، جہاں ہارے وہاں الیکشن متنازع بناتے ہیں، نواز شریف نے ملکی اداروں کے خلاف بیان دیا، نوازشریف بیماری کے بہانے ملک سے باہر گئے، اب واپس نہیں آرہے،نوازشریف کے بیانات پر ان کے خلاف قانونی کارروائی ہونا چاہیے،پی ڈی ایم چلے ہوئی کارتوس ہیں حکومت کا کچھ نہیں کرسکتے،چھوٹے لوگ ہیں ہارتسلیم نہیں کرتے،

Shares: