پی‌ڈی ایم جلسوں کو روکنا ہے یا نہیں؟ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس میں بڑا حکم دے دیا

0
30

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا،

کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی ،معاشی، کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا،کابینہ نے ایجنڈے میں شامل متعدد نکات کی منظوری دیدی۔کابینہ اجلاس میں کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے اموات اور پھیلاﺅ کی شرح پر بریفنگ دی گئی

کابینہ نے کورونا کیسز پھیلنے کے باوجود اپوزیشن کے جلسوں پر تشویش کا اظہارکیا،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم انہیں روکیں گے نہیں، انہیں عوام کے سامنے ایکسپوز ہونے دیں ،وزیراعظم نے پی ڈی ایم جلسوں سے متعلق حکومتی پالیسی سے آگاہ کردیا ۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے،عوام کو بتایاجائے ان کے جلسوں سے کورونا پھیل رہاہے، اپوزیشن غیرسنجیدگی کامظاہرہ کررہی ہے۔

وزیراعظم نے فرانس کے معاملے پر مسلم امہ سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے،فرانس کے معاملے پر وزیر خارجہ کوٹاسک سونپ دیا گیا، وزیر خارجہ فرانس کے معاملے پر حکومتی پالیسی سے آگاہ کریں گے،

کابینہ نے چیئرمین کے پی ٹی کی تعیناتی کی منظوری دیدی ،کابینہ نے ایم ڈی ہاﺅس بلڈنگ فنانس کمپنی کی منظوری دیدی۔وفاقی وزیر امین الحق نے لاپتاافراد کا معاملہ کابینہ اجلاس میں اٹھایا،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں لاپتہ افراد کے معاملہ پر تفصیلی گفتگوکی گئی،وفاقی کابینہ نے ایجنڈے میں شامل متعدد تعیناتیوں کی منظوری دے دی،وفاقی کابینہ نے ایم ڈی ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی منظوری دے دی،

Leave a reply