پی ڈی ایم میدان میں کودی ,شب خون مارنے نہیں دیں گے, عباسی
مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس مقصد کیلئے پی ڈی ایم میدان میں کودی ہے وہ مقصد ضرور کامیاب ہوگا
شاہد خاقان عباسی نے حیدرآباد میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹکے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مُلک کو آئین کے مطابق چلایا جائے پی ڈی ایم اقتدار یا مفاد کی بات نہیں کر رہی، ہماراموقف ہے کہ ملک کوآئین کےمطابق چلایاجائے، جس مقصد کے لیے باہر نکلے ہیں وہ ضرور پورا ہوگا۔ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں پاکستان کی نمائندہ جماعتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہرگھرمیں بے روزگاری اورمہنگائی ہے، 30 روپے کلو بکنے والا آٹا 80 روپے کا ہوچکاہے۔
عمران نیازی سینیٹ انتخابات میں غیرملکی شہریوں کو سینیٹر بنانا چاہتا ہے، غیرملکیوں کی پاکستان سے کوئی ہمدردی نہیں، یہ سوچ پاکستان پر مسلط کی گئی ہے۔
شاہد خاقان عباسی pic.twitter.com/Qqotkm9VxY
— Javed Iqbal (@javedeqbalpk1) February 9, 2021
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اس خرابی کی اصل وجہ 2018کےالیکشن کی چوری ہے، الیکشن چوری کرکےغیرنمائندہ حکومت مسلط کردی گئی۔ صوبوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہم کسی کو بھی سندھ کے حقوق پر شب خون مارنے نہیں دیں گے۔ عمران نیازی سینیٹ انتخابات میں غیرملکی شہریوں کو سینیٹر بنانا چاہتا ہے، غیرملکیوں کی پاکستان سے کوئی ہمدردی نہیں، یہ سوچ پاکستان پر مسلط کی گئی ہے۔ مریم نوازکی بیٹی کوچوٹ لگی ہے اس لیے وہ آج نہیں آسکیں،