پی ڈی ایم کے چار جلسوں نے سلیکٹڈ کے اعصاب خطا کردیئے،پیپلز پارٹی

0
30

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے چار جلسوں نے سلیکٹڈ کے اعصاب خطا کردیئے ہیں،

سید نیر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ جیالے عمران خان کی طرح چھپ کر بیٹھنے والے نہیں.ملتان میں جلسہ روکنے کی کوشس سلیکٹڈ کی بزدلی ظاہر کرتی ہے. نالائق اور نا اہل لاڈلے نے عوام کو مہنگائی اور معاشی بدحالی کا شکار کر دیا ہے. اسٹیل ملز سے ہزاروں ملازمین کی برطرفی عمران خان کو مہنگی پڑے گی،

سید نیر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ کا مزید اقتدار میں رہنا ملک کی تباہی کو دعوت دینا ہے. عمران خان اب اپنے مانگے تانگے اقتدار کے دن گننا شروع کرے.

پی ڈی ایم نے 30 نومبر کو قاسم باغ میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کے جلسے کی درخواست مسترد کر دی ہے اور قلعہ کہنہ اور اطراف کو رات گئے پولیس کی جانب سے سیل کردیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت پہلے ہی کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے صوبے بھر میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹکی جانب سے کیے جانے والے جلسوں کی اجازت نہ دینے کا اعلان کر چکی ہے۔

دوسری جانب ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے کے سلسلے میں 2 روز قبل سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی سمیت دیگر کارکنوں کو بلا اجازت ریلی نکالنے پر گرفتار کر لیا گیا تھا لیکن بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے جبکہ ملتان میں جلسے کی تیاریوں کے لیے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور دیگر رہنما سرگرم ہیں جس کے لیے کارنر میٹنگز، ورکرز کنونشن اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

 

پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے الزام عائد کیا ہے کہ اس وقت ڈی سی ملتان اور سی پی او ملتان سمیت تمام سرکاری مشینری پر جلسہ رکوانے کے لیئے اوپر سے شدید دبا ہے، ملتان کا سفیدے کا درخت بھی انتظامیہ کو جلسہ ہونے پر ٹرانسفر اور معطلی کی دھمکیاں دے رہا ہے جنہوں نے دباو کے تحت جھوٹے مقدمے درج کرنا شروع کر دیئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور حکومت کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ملتان کا جلسہ ہر صورت ہوگا، اگر روک سکتے ہو تو روک لو۔

Leave a reply