باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ کل پی ڈی ایم کا تاریخ ساز جلسہ ہونے جا رہا ہے، ایک بات طے ہے کہ کل کا جلسہ بہت چیزوں کو طے کرے گا، اسکو اپوزیشن جتنی فکر مند ہے اسے زیادہ حکومت فکر مند ہے، دونوں اسکو دیکھیں گے کہ آگے کیسے چلے گا، کل کے جلسے میں شاید لانگ مارچ کا اعلان ہو اور استعفوں کا بیان بھی آ سکتا ہے، لانگ مارچ کی تاریخ بھی آ سکتی ہے جو غالبا دسمبر کے آخر یا جنوری میں کوئی بھی سکتی ہے، جلسے کے بارے میں غلط رپورٹنگ ہو رہی ہے، ہو کیا رہا ہے اسکے لئے علی پرویز ملک ساتھ موجود ہیں لاہور کا بڑا نام ہیں، ن لیگ سے انکا تعلق ہے

مبشر لقمان نے علی پرویز ملک سے سوال کیا کہ کوئی کہتا ہے کہ پانی چھوڑ دیا، کوئی کہتا ہے کہ آپ لوگ تالے توڑ کر داخل ہوئے، اصل حقیقت کیا ہے جس پر علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ جلسہ بہت کچھ آگے کرنے جا رہا ہے، ہم سوچیں کہ حکومت نے ہمیں کس دوراہے پر لا کھڑا کر دیا کہ اپوزیشن کی سب جماعتیں سب یکجا ہیں اور احتجاج کر رہی ہیں، عوام کا بھی بھر پور رسپانس سڑکوں پر نظر آتا ہے، مریم نواز جب سڑکوں پر ہوتی ہیں تو عوام کتنے ہوتے ہیں، حکومت نے دو سال میں جو کیا وہ سب کے سامنے ہے، مینار پاکستان جلسہ گاہ میں شروع میں پانی بھی چھوڑا گیا جب ہماری ٹیم نے وزٹ کیا اور میڈیا نے خبریں دیں تو پانی کو روک دیا گیا، جب ہمارا سامان آنا شروع ہوا اور لوگ وہاں موجود تھے ، جب سامان اتارا گیا تو رات کو جلسہ گاہ کی گراونڈ کو لاک کر دیا گیا، آج جب ساؤنڈ سسٹم اور لائٹنگ کا سامان لگایا گیا تو تالے لگے ہوئے تھے، ورکرز نے ملکر تالے کھولے اور سامان اندر لے کر گئے،

علی پرویز ملک کا مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے کرسیاں دینی تھیں انہیں بے جا تنگ کیا جا رہا تھا حکومت کی طرف سے، اسکے ساتھ لوکل ایڈمنسٹریشن پولیس کو استعمال کر رہی ہے، سننے میں آیا ہے کہ سیاسی ایکٹوٹیز ہو رہی تھیں تو مختلف تھانوں میں پرچے کاٹے، کرونا ایس او پیز، سولہ ایم پی او کی دفعات لگائیں اور اسکے ساتھ انہوں نے بے پناہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمے درج کئے، شاہدرہ میں جو ایف آئی آر ہے اس میں 2200 نامعلوم لوگ ہیں، کبھی ٹینٹ والے، کبھی ساؤنڈ سسٹم والے کو بلا رہے ہیں، ہمارے لوگ جو ایف آئی آر میں تھے انہوں نے عدالت سے ضمانت لے لی ہے ،عمران خان ہمیں کیا فیسلٹیٹ کرنے کی بات کرتے تھے کہ کینٹینر اور روٹی دوں گا، کوئی پانچ لوگ گو عمران گو کے نعرے لگا دیں تومیں چھوڑ دوں گا، آپ کے چینل نے بھی کور کیا بھر پور جلسوں کو رسپانس مل رہا ہے،

علی پرویز ملک کا مزید کہنا تھا کہ آج کل بٹوں کی شامت آئی ہوئی ہے، ڈی جے بٹ سے ہمارا کوئی کنٹریکٹ نہیں تھا اسکے باوجود اسکو پکڑا گیا، اسکے پاس سے جو رائفل برآمد ہوئی اسکا لائسنس بھی تھا،

علی پرویز ملک کا مزید کہنا تھا کہ ظرف کی بات ہوتی ہے، پچھلے دو سال میں کہیں بھی ہم نے کوئی تشدد یا زیادتی نہیں کی، جب ابھینندن کا واقعہ ہوا اپوزیشن حکومت کے ساتھ تھی لیکن وزیراعظم صاحب نہیں آئے،وزیراعظم کشمیر پر ٹویٹر پر کھیلتے رہے،کرونا پر کیا کیا،

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ جو حلقہ میرے پاس ہے وہاں پر میں نے بھر پور ایک مہم کرنے کی کوشش کی ہے، سعد رفیق، خاقان عباسی آئے ایک بھر پور شو ہوا، آپ نے بھی کور کیا، مریم نواز کو بھی استقبالیہ دیا، ہم پر پرچے بھی کٹے، جس طرح کا رسپانس مجھے اس میٹنگ میں ملا میں یہ سمجھتا ہوں کہ میرے حلقے سے بھر پور شو نظر آئے گا،

Shares: