پی ڈی ایم لانگ مارچ کا کیسے استقبال کریں گے؟ شیخ رشید کا بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہمارے پاس مہاجرین کا مکمل ڈیٹا موجود ہے،
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 2لاکھ جعلی افغانیوں کے کارڈ ز کو بند کردیاگیا مہاجرین میں غیر قانونی طور پر مقیم لوگ بھی شامل ہیں جس پر غور کررہے ہیں، پاکستان میں رجسٹرڈ 15لاکھ افغان مہاجرین کورہنے کی اجازت ہے،
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کاپاسپورٹ 16فروری کو ختم ہورہاہے،پی ڈی ایم والے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں،پی ڈی ایم نے شکست تسلیم کرلی،پیپلزپارٹی نے ان کے گھٹنے ٹیک کردیئے ،پیپلزپارٹی جیت گئی اور پی ڈی ایم ہار گئی
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے،فوج سمیت قومی اداروں کے خلاف جو بات کرے گا مقدمہ درج کریں گے ،عمران خان حکومت چھوڑسکتا ہے این آراوکے آگے سرینڈر نہیں کرے گا،نوازشریف کے پاسپورٹ کی 16فروری کو میعاد ختم ہونے پرتوسیع نہیں ہوگی،
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ چین اورافغانستان کامینوئل ویزاختم کردیا لانگ مارچ ضرور کریں ،پیر سے ہم استقبا لی تیاریاں کررہے ہیں،اچھی بات ہے اگر انتخابات کی بات کی گئی ،میدان خالی نہیں ہونا چاہیے،
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان کے سیاسی ستارے گردش میں ہیں،بلاول کےہاتھ کی گھڑی،چھڑی اور فیصلوں کا اختیار آصف زرداری کے پاس ہے،مولانافضل الرحمان کو اسلام اور اسلام آباد کا فرق ہونا چاہیے،پولیس چوکیوں کو ختم کیاگیا،جدید اور کمپیوٹرائز نظام لایاجارہا ہے،میں نے کبھی صوبوں کی سیاست نہیں کی،