پی ڈی ایم نے حیدر آباد میں میدان سجا لیا، مولانا سمیت دیگر قائدین کا ہوگا خطاب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے حیدر آباد میں میدان سجا لیا
پی ڈی ایم کے زیر اہتمام حیدر آباد میں جلسے سے پی ڈی ایم کے رہنما خطاب کریں گے، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز جلسے میں شریک نہیں ہو گی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی حیدرآباد پہنچ چکے ہیں جو ن لیگ کی نمائندگی کریں گے ،مولانا فضل الرحمان، بلاول زرداری اور دیگر رہنما بھی جلسہ سے خطاب کریں گے
حیدر آباد میں جلسے کے لئے 40 فٹ چوڑا 120 فٹ لمبا اور 13 فٹ اونچا اسٹیج تیارکرلیا گیا۔ جلسہ گاہ میں پارٹی پرچموں کی بہار ہے۔ حیدرآباد میں مختلف علاقے سڑکوں پر جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگے ہیں شہر کو پارٹی پرچموں سے سجایاگیا ہے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پی ڈی ایم کا یہ پہلا جلسہ ہےاس لٸے اس جلسہ کو اہمیت دی جار ہی ہے، آج کے جلسہ کی میزبانی پیپلز پارٹی کر رہی ہے
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج پی ڈی ایم حیدرآباد جلسے کے لئے ہم آئے ہیں حیدرآباد مریم نواز نے بھی آنا تھا لیکن ان کی بیٹی کا جو حادثہ پیش آیا ہے جس کی وجہ سے وہ نہیں آ سکی ان کی بڑی خواہش تھی کہ میں حیدرآباد میں اپنے بھائیوں سے بات کر سکوں
ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی پی ڈی ایم جلسہ کے لئے حیدر آباد پہنچ گئے#baaghitv #pakistan #PDMHyderabadJalsa #PDM pic.twitter.com/hfrS2PPlEd
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) February 9, 2021
پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ آج کا جلسہ کٹھ پتلی حکومت کیخلاف اپنا فیصلہ سنائے گا، ان کی نااہلی کے باعث حالات خراب ہیں، موجودہ حکومت مانگے تانگے کی ہے، پی ڈی ایم کا حیدرآباد جلسہ تاریخی ہوگا،