پیر نور الحق قادری جب اپنے حلقے میں پہنچے تو عوام نےکیا حال کیا ، ویڈیو وائرل

0
117

پیر نور الحق قادری جب اپنے حلقے میں پہنچے تو عوام نےکیا حال کیا ، ویڈیو وائرل

باغی ٹی وی :وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری جب اپنے حلقے میں پہنچے تو ان کے ووٹروں اور سپورٹروں نے سیاہ جھنڈرے لہرا کر اور ان کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگا کر استقبال کیا .

پیر نورالحق قادری جب اپنے علاقے میں پہنچے تو ان کے استقبال کے لیے ایک جم غفیر موجود تھا.اس موقع پر ان کے سپورٹران کو دیکھا گیا کہ وہ بڑے جوش اور جذبے سے ان کے خلاف تالیاں بجا رہے ہیں‌ اور جملے کس رہے ہیں . اس استقبال کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے .

دیکھا جاسکتا ہے کہ وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری کس طرح دامن بچا کر نکلے میں عافیت سمجھ رہے ہیں . جبکہ ان کے سپورٹران اور ووٹران ان کے خلاف مسلسل نعرے لگا رہے ہیں‌.


خیال رہے کہ تحریک لبیک کے احتجاج کو نمٹنے کےسلسلے میں جو جو غلطیاں وفاقی حکومت سے سرزد ہوئی ہیں. اور جس طرح پہلے تحریک لبیک کے خلاف پہلے آپریش کرنے کی کوشش کی گئی اور ان پر پابندی لگائی گی پھر اس جب حالات ہاتھ سے نکل گئے تو ان کے ساتھ مذاکرات کرنےمیں عافیت سمجھی .اس سارے معاملے میں حکومت کو سبکی کاسامنا ہے

اب جب تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوئے تو ہر طرح اس حکومت کی ناکامی کے چرچے ہیں. اور پی ٹی آئی کے ووٹر بھی کافی حد تک مایوس ہیں . ان حالات میں حکومت کے لیے کافی مشکلات ہیں.

Leave a reply