لانگ مارچ فائرنگ کے حوالے سے ملزم نوید نے اعتراف کیا کہ عمران خان نبیؐ کا حوالہ دیکر پیغام پھیلانے کی بات کرتے تھے۔ عمران خان کے مطابق جِس طرح نبیؐ نے لوگوں کو تبلیغ کی دعوت دی، اُسی طرح آپ میرا پیغام لوگوں تک پہنچائیں۔ عمران کے اِس بیان سے لگتا تھا کہ وہ چودہویں صدی کے نبی ہیں۔ مجھے یہ چیز اچھی نہیں لگی۔ حضور ؐخاتم النبین ہیں۔میں ڈاکٹر اِسرار کے بیان سُنتا ہوں۔مدینہ کی ریاست ایک ہی ہے جو نبی ؐنے بنائی ہے اور وہ سعودی عرب میں ہے۔ ہمیں دوسری ریاستِ مدینہ نہیں چاہیے۔ عمران کیسے ریاستِ مدینہ کی بات کرسکتا ہے؟ اذان کے وقت بھی کنٹینر سے میوزک بجایا جاتا تھا۔ میں نے 20 ہزار میں پسٹل وزیر آباد سے خریدا۔ میرا ٹارگٹ صرف عمران خان تھا۔عمران خان کے گارڈز نے 3-5گولیوں سے مُجھ پر واپس فائرنگ کی۔
پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا ہے۔ یہی وہ وجہ تھی جس کے لئے نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا گیا تھا تاکہ معاشرے میں پُرتشدد اور نفرت کے رویے پر قابو پایا جا سکے۔ ہی وہ وجہ تھی کہ ہمیشہ یہ کہا گیا کہ مذہبی کارڈ کو سیاسی مقاصد کے لئے مت استعمال کیا جائے۔تحریک انصاف نے اپنی کمپین کا آغاز ہی اَمر بالمعروف رکھا۔حتیٰ کہ اپنے خلاف ووٹ ڈالنے کو شِرک سے تشبیہہ دی۔پھر بار بار دین کے حوالے دیے جاتے رہے۔ بار بار کہا گیا کہ اللہ نے ہمیں نیوٹرل رہنے کا اختیار ہی نہیں دیا۔ پُوری کمپین کو جِہاد کا نام دیا گیا۔ ہر بات کو مذہبی ٹَچ دینے کی کوشش کی گئی۔
اس حوالے سے سلمان تاثیر اپنی زندگی کھو چکے۔ احس اقبال کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا۔ اب بھی وقت ہے کہ ہمیں مذہبی کارڈ کھیلنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ تمام متشدد رویوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔ پیغام ِ پاکستان ہمارے لیے ایک مشعل راہ ہے۔ تحمل، برداشت اور رواداری ہی ہمیں آگے لے جاسکتی ہے۔ تقسیم، نفرت اور انتہا پسندی سے معاشر ے بکھر جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میں استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا
عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہا تھا،کینٹینرسے بھی فائرنگ ہوئی،حملہ آورکی نئی ویڈیو
عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا
لانگ مارچ میں فائرنگ، سیکورٹی کی ذمہ دار پنجاب پولیس، دیں جواب پرویز الہیٰ
ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟
عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،
شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی
شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار
جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا