پاکستان میں ٹوئٹرپر بلیو ٹک حاصل کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے پہلے پاکستانی نے 8 ڈالرز ماہانہ کے عوض بلیو ٹوئٹر ٹک حاصل کر لیا-

باغی ٹی وی : ٹوئٹر کمپنی کے نئے مالک ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رجسٹریشن کے لیے ماہانہ 8 ڈالر فیس کا اعلان کیا تھاجس کے بعد دنیا بھر سے لوگوں نے بلیو ٹک کے لیے 8 ڈالر کی ادائیگی شروع کر دی تاہم پاکستان میں بھی اب بلیو ٹک حاصل کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

ٹوئٹرکی نئی تبدیلی چند گھنٹوں بعد ختم

پاکستان کا پہلا شخص سید مزمل حسن زیدی ہے جس نے ٹوئٹر کا بلیو ٹک 8 ڈالر ماہانہ کی ادائیگی کے بعد حاصل کر لیا ہے-


میڈیا سے تعلق رکھنے والے سید مزمل حسن زیدی نے پیسوں کی ادائیگی کے بعد ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ رجسٹرڈ ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ انہوں نے 8 ڈالر کے ادائیگی کے بعد اپنا اکاؤنٹ رجسٹرڈ کرا لیا ہے۔


انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے آپ کو بہت طاقتور سمجھ رہے ہیں۔

ایلون مسک کا ٹوئٹرپر پیمنٹ سسٹم لانے کا فیصلہ


واضح رہے کہ ایلون مسک نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر خریدنے کے بعد اکاؤنٹ رجسٹریشن کی ماہانہ 8 ڈالر فیس مقرر کر دی ہے ایلون مسک نے ویری فائیڈ اکاؤنٹس کے لیے یکم نومبر کو 8 ڈالرز کے سبسکرپشن پلان کا عندیہ دیا تھ ایلون مسک کے مطابق ویری فکیشن کے لیے فیس سے جعلی اکاؤنٹس کی تعداد میں کمی آئے گی جبکہ کوئی فرد کسی برانڈ کی نقل کرنے کی کوشش کرے گا تو اس اکاؤنٹ کو ہمیشہ کے لیے معطل کردیا جائے گا۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد کمپنی کے دیوالیہ ہونے کا امکان ظاہر کر دیا

Shares: