پہلگام واقعے کے بعد بھارتی میڈیا کی اشتعال انگیز رپورٹنگ اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے کو پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا پر مؤثر طریقے سے بے نقاب کر دیا۔ ڈیجیٹل محاذ پر پاکستانی صارفین کی جوابی کارروائی نے دشمن کی چالوں کو ناکام بنا دیا۔
ذرائع کے مطابق، بھارتی میڈیا نے پہلگام حملے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کی، مگر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے متحد ہو کر اس مہم کا بھرپور جواب دیا، جسے بھارتی میڈیا نے خود "ڈیجیٹل وار فیئر” قرار دیا۔معروف بھارتی چینل انڈیا ٹو ڈے نے بھی تسلیم کیا کہ پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین نے پہلگام واقعے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دے کر عالمی سطح پر بھارت کے بیانیے کو چیلنج کیا۔ چینل کے مطابق، پاکستانی صارفین نے ہزاروں پوسٹس اور ویڈیوز کے ذریعے بھارتی میڈیا، حکومت اور فوج کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔پاکستانی ٹرینڈز جیسے #IndianFalseFlag, #ModiExposed, #PahalgamDramaExposed, #IndiaEmptyThreats اور #PakistanStrikesBack نے تیزی سے مقبولیت حاصل کی اور بھارتی پروپیگنڈے کا پول کھول کر رکھ دیا۔
انڈیا ٹو ڈے کے مطابق اس ڈیجیٹل مہم میں 45,000 سے زائد پوسٹس صرف نریندر مودی کو نشانہ بناتی رہیں، جبکہ بھارتی فوج اور میڈیا بھی تنقید کی زد میں رہے۔دفاعی ماہرین کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر بھارتی پروپیگنڈے کیخلاف پاکستانی عوام نے متحد ہو کر جھوٹ کا مقابلہ کیا،پاکستانی عوام نے ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو شکست دیدی،انڈیا ٹو ڈے کا اعتراف پاکستانی عوام کا پاکستان کی سالمیت پر متحد ہونے پر مہر ثبت کرتا ہے.دفاعی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ دفتر خارجہ کی پہلگام واقعہ پر واضح مذمت پر بھی بھارت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا،پاکستانی عوام نے اس منفی پروپیگنڈے مہم کا موثر اور منہ توڑ جواب دیکر بھارتی میڈیا کوبے اثر کردیا۔








