جموں و کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ منگل کو ہونے والے حملے کے بعدبھارت میں شدید غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس حملے میں 26 سیاح ہلاک ہوئے اور متعدد دیگر زخمی ہوئے جن کا علاج مختلف اسپتالوں میں جاری ہے۔ ا
پہلگام حملے کے تناظر میں مرکزی حکومت نے کل جماعتی میٹنگ طلب کی تھی جس میں کانگریس سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کا اعلان کیا۔ اس میٹنگ میں تمام سیاسی جماعتوں نے یکجہتی کا اظہار کیاتھا،کل جماعتی میٹنگ کے ایک دن بعد، کانگریس نے مودی حکومت سے کچھ بڑے سوالات کیے ہیں۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اور ویڈیو کی شکل میں یہ سوالات اٹھائے ہیں۔ ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ پہلگام میں ہونے والے حملے نے پورے ملک کو غمزدہ کر دیا ہے، لیکن عوام میں کچھ اہم سوالات پیدا ہوئے ہیں جن کا جواب حکومت سے مانگا جا رہا ہے۔
کانگریس کے سوالات میں یہ شامل ہیں،
کشمیر میں لگاتار حملے ہو رہے سیکورٹی میں چوک کیسے ہوئی؟
انٹلی جنس ناکامی کیوں ہوئی؟
عسکریت پسند سرحد کے اندر کس طرح آئے؟
28 افراد کی موت کا ذمہ دار کون ہے؟
کیا وزیر داخلہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں گے؟
کیا وزیراعظم مودی اس واقعہ کی ذمہ داری لیں گے؟
کانگریس نے ویڈیو میں مزید کہا کہ سوال یہ ہے کہ اس حملے کے بعد ایسے حالات کیسے پیدا ہوئے؟ کانگریس نے اس بات کا بھی سوال اٹھایا کہ کیا وزیر داخلہ اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے استعفیٰ دیں گے، یا وزیراعظم مودی جیسے ہر معاملے میں کریڈٹ لیتے ہیں، ویسا ہی اس حملے کی ذمہ داری بھی لیں گے، یا ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ذمہ داری سے بچ جائیں گے؟