کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 8 فروری کو صوبائی کے ساتھ وفاقی حکومت بنانے کا دعویٰ کردیا۔
باغی ٹی وی : کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بار جیالا وزیراعظم ہو گا، کراچی کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں،8 فروری کوعوام تیر پر مہر لگا کر پیپلزپارٹی کو کامیاب بنائے گی، عوام کی حمایت سے وفاق اور سندھ میں حکومت بنائیں گے، یہ پہلی بار ہوگا کہ وزیراعلیٰ، میئر کراچی اور وزیراعظم جیالا ہوگا،مہنگائی، غربت اور بے روز گاری عروج پر ہے، ہم پاکستان کی قسمت بدل دیں گے، پاکستان کے عوام اس وقت مشکل میں ہیں، نوجوان ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان ،پہلی باربلند ترین سطح پر
https://x.com/PPP_Org/status/1722249756842287263?s=20
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردراری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو کبھی لیول پلئینگ فیلڈ نہیں ملی، 2008 میں کارکنوں کی شہادتوں اور لیول پلئینگ فیلڈ نہ ہونے کے باوجود عوام کی طاقت سے الیکشن جیتا، لیول پلئینگ فیلڈ ہو یا نہ ہو، الیکشن میں جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی،ن لیگ اور ایم کیوایم کے اتحاد پر ہمیں کوئی شکایت نہیں، امید ہے اب کوئی الیکشن سے نہیں بھاگ سکے گا اس اتحاد کا نقصان ایم کیو ایم اور ن لیگ کو ہوگا،لیول پلئینگ فیلڈ کی بات کرنا ہی بند کردیں 18 اکتوبر کو پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو شہید کیا گیا، کارکنوں کی شہادتوں اور لیول پلئینگ فیلڈ نہ ہونے کے باوجود الیکشن جیتا۔
اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشور ہی روٹی، کپڑا اور مکان ہے، لوگ دیکھیں گے ہم کس طرح پاکستان کی قسمت بدل دیں گے، پیپلز پارٹی کو کسی بھی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، پیپلز پارٹی ہی الیکشن جیتے گی، پیپلز پارٹی کا منشور ہی روٹی، کپڑا اور مکان ہے، لوگ دیکھیں گے ہم کس طرح پاکستان کی قسمت بدل دیں گے-